احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کے خواہشمند افراد کیلیے اہم خبر

اسلام آباد : معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو 8171 پر امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکےہیں، وہ پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احساس ایمرجنسی کیش پروگرام سے متعلق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ عوام احساس پروگرام میں ویب پورٹل پراہلیت کی تصدیق کرسکتے ہیں، طریقہ کار جاننےکیلئےمعلوماتی ویڈیو جاری کر دی گئی ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ جو افراد 8171 پر امدادی رقم کیلئے اندراج کروا چکے ہیں، وہ ویب پورٹل پر شناختی کارڈ نمبر درج کر کے اہلیت معلوم کرسکتے ہیں۔

یاد رہے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا احساس ایمرجنسی کیش کا دائرہ بڑھایاجارہاہے، پروگرام کو203ارب تک بڑھا رہے ہیں ، جس سے پاکستان کی آدھی آبادی پروگرام سے مستفید ہوسکے گی۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ پروگرام کوعالمی سطح پربہت پذیرائی مل رہی ہے، سماجی بھلائی کا سب سےبڑا اور سب سے تیز پروگرام کیا، اس پروگرام میں وزیراعظم بھی ایک کیس ڈال اور نکال نہیں سکتے تھے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس –

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *