اسکریپ کے سامان میں دھماکا ، 5 افراد جاں بحق

[ad_1]

نوشہرہ:اکبرپورہ میں اسکریپ کے سامان میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا اسکریپ میں موجود بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ میں دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کے پھٹنے سے دھماکے میں5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق وقوعہ مقامی لوگوں کو دریا کنارے سے ملنے والے مارٹر گولے کو کباڑ میں بیچنے کے دوران پیش آیا، وقوعہ کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی، متاثرہ جگہ کو شواہد اکھٹا کرنے کیلئے محفوظ کر لیا گیا ہے جبکہ جاں بحق افراد کو میاں راشد میموریل اسپتال پبی منتقل کردیا گیا ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن(ر) نجم الحسنین پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے، پولیس کا کہنا ہے کہ حالات واقعات کا جائزہ لینے کے بعد واضح ہوگا کہ مارٹر گولہ پھٹنے کے اصل محرکات کیا تھے۔

وقوعہ میں جاں بحق پانچ افراد کی شناخت ہدایت اللہ، مکرم ، فرید اللہ، حضرت اللہ اور شفقت سے ہوئی جبکہ وقوعہ میں قیصرنامی شخص زخمی ہوا۔

Comments



[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

وفاقی کابینہ کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

[ad_1] اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *