امریکا میں 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش

امریکا میں ایک عجیب الخلقت بلی کے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے حیران کن طور پر 2 منہ ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 منہ والے بلی کے بچے کی پیدائش امریکی ریاست اوریگون میں ہوئی ہے اور اس بچے کا نام بسکٹ رکھا گیا ہے۔ مزید پڑھیں میرپور خاص میں دو سر والے بچے کی پیدائش پورے چہرے پر بالوں والا عجیب الخلقت بچہ بلی کے مالک کے مطابق حیران کن طور پر بلی کا بچہ اپنے دونوں منہ سے کھا سکتا ہے جب کہ بعض اوقات ایک منہ سے کھارہا ہوتا ہے تو اسی وقت دوسرے منہ سے میاؤں کر رہا ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ اس طرح کے بلی کے بچے پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں تاہم ان کی زندگی بہت مختصر ہوتی ہے لیکن بلی کے مالک کو اس حوالے سے اچھی امید ہے۔


Source link

About Raja

Check Also

ننھی گلہری کی سردیاں گزارنے کے لیے معصوم حرکت، لیکن گاڑی مالک مشکل میں پڑ گیا –

شمالی ڈکوٹا: امریکا میں ایک ننھی گلہری نے سردیاں گزارنے کے لیے ایک ایسی معصوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *