انسٹاگرام نے خاموشی سے اہم فیچر متعارف کرادیا –

سان فرانسسکو: سماجی رابطے کی فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کرادیا۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی نقل پر مبنی فیچر ’ریلز‘ کو کامیاب آزمائش کے بعد اب دنیا بھر کے صارفین کے لیے متعارف کرادیا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا ماننا ہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر عائد ہونے والی پابندی کا بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے انسٹاگرام نے اس فیچر کو دنیا بھر میں متعارف کرایا۔

قبل ازیں ریلز نامی فیچر برازیل، جرمنی، فرانس اور بھارت میں آزمائش کے لیے متعارف کرایا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب رہا۔

مزید پڑھیں: بھارت میں‌ ٹک ٹاک کی بندش، انسٹاگرام نے بڑا فائدہ اٹھالیا

انسٹاگرام استعمال کرنے والے صارفین کے لیے نئے فیچرز کی سہولت پانچ اگست تاریخ سے دستیاب  ہوگئی ہے، وہ اب ریلز کی مدد سے ٹک ٹاک کی طرح 15 سیکنڈ کی ویڈیوز اور آڈیو مختلف ایفیکٹس کے ساتھ بنا کر اپنے آئی ڈی پر اسے پوسٹ کرسکیں گے۔

صارفین کو ریلز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے براہ راست انسٹاگرام کیمرہ استعمال کرنا ہوگا، علاوہ ازیں صارف ایکسپلور ٹیب میں دیگر صارفین کی ریلز ویڈیوز کو بھی تلاش کرسکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ صارفین اپنی ویڈیو کو فیچر کی مدد سے ایڈیٹ بھی کرسکیں گے جبکہ وہ پہلے سے موجود آپشن کو استعمال کر کے اسے مزید خوبصورت بنا سکیں گے۔

انسٹاگرام کے ترجمان نے بتایا کہ ’جن صارفین کا اکاؤنٹ پرائیوٹ ہے اُن کی ریلز ویڈیوز ایکسپلور ٹیب میں نظر نہیں آئیں گی، اس کے علاوہ تمام ویڈیوز وہاں پر موجود ہوں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میسنجر کو ایک کرنے کی تیاری

صارفین ریلز کی مدد سے بنائی جانے والی ویڈیو کو بیک وقت اپنی ٹائم لائن اور اسٹوریز میں بھی شیئر کرسکیں گے۔

0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب –

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارمز کو ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *