’’ایسا چارجر جو 15 منٹ میں اسمارٹ فون چارج کریگا‘‘

اسمارٹ فون چارج کرتے ہوئے صارفین کو اس وقت بڑی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب ان کا فون کی چارجنگ جلدی ختم ہوجاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیا تیز رفتار چارجر متعارف ہونے کے بعد صارفین اسمارٹ فونز  15 منٹ سے کم عرصے میں مکمل طور پر اپنا فون ری چارج کرسکیں گے۔

کوالکم کا کوئیک چارج 5 فونز کو صرف پانچ منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کے لیے حفاظتی اقدامات میں نئی خصوصیات متعارف کرائے گا۔

کوالکوم کے مطابق ’دنیا کا سب سے تیز چارجنگ موجودہ چارجنگ ٹیکنالوجیز کے مقابلے میں چار گنا زیادہ تیز ہوگا اور سال کے اختتام سے قبل تجارتی آلات میں جانے کا راستہ تلاش کرلے گا۔

رپورٹ کے مطابق یہ 250 سے زیادہ اسمارٹ فونز کے ساتھ ہم آہنگ ہوگا حالانکہ یہ ایسی خصوصیت نہیں ہے جس میں ایپل سپورٹ کرتا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے صرف اینڈرائیڈ،صارفین ہی فائدہ اٹھائیں گے۔

ایپل کی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی فی الحال آئی فونز کو 30 منٹ میں سے 50 فیصد چارج حاصل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

کوئیک چارج پانچ کے لیے مطابقت رکھنے والے فونز میں سام سنگ گلیکسی ایس 20 فائیو جی، ایل جی وی 30 اور نوکیا 8 شامل ہیں علاوہ ازیں پرانے فوری چارج آلات نئے چارجنگ سسٹم کے ساتھ بھی کام کریں گے۔

کوئیک چارج فائیو، تیز ترین اور انتہائی ورسٹائل چارجنگ سسٹم ہے، صارفین کو ری چارج کرنے کے لیے درکار وقت کی فکر کیے بغیر طویل عرصے تک اپنے آلات سے لطف اندوز کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

انسٹاگرام اور میسنجر ایک ہونے کے قریب –

سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ فیس بک نے اپنے پلیٹ فارمز کو ایک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *