ایشیائی اسٹاک مارکیٹس کی تازہ صورت حال کیا ہے؟

ٹوکیو/بیجنگ: ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں منفی رجحان دیکھا جارہا ہے، مختلف ایشیائی ممالک کے انڈیکس میں پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے نکئی انڈیکس میں104پوائنٹس کی کمی کی گئی، اسی طرح چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 274پوائنٹس گر گیا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں10پوائنٹس کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ امریکی خام تیل کے سودے کی 43ڈالر33سینٹس فی بیرل پر ٹریڈنگ ہورہی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ کی قیمت45ڈالر70سینٹس فی بیرل پرآگئی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا1939ڈالر44سینٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ جبکہ تیل اور سونے کی قیمت میں بھی اتار چڑھاؤ جاری تھی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *