بلاول بھٹو نے سیاسی جماعتوں کو اپنے اقدامات میں موسم کو پیش نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا

کراچی: بلاول بھٹو زرداری نے سیاسی جماعتوں کو اپنے اقدامات میں موسم کو پیش نظر رکھنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی، بلاول ہاؤس سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو نے کہا تمام جماعتوں کو چاہیے موسم کو پیش نظر رکھ کر حقیقت پسندانہ اقدامات اٹھائیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا سخت موسم کا کراچی سمیت پورے پاکستان کو سامنا ہے، سیاسی پارٹیوں کو اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھنا چاہیے، قدرتی آفات کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کا پلیٹ فارم نہیں سمجھنا ہوگا۔

شہباز شریف کی آصف زرداری سے ملاقات، اے پی سی بلانے پر اتفاق

بلاول نے اس ملاقات میں اپنا مؤقف سامنے رکھا کہ ملک میں خراب طرز حکمرانی ختم ہونی چاہیے، واضح مؤقف سے عاری خارجہ پالیسی اور قرضوں سے عوام چھٹکارا پانے کے منتظر ہیں۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں آئین اور پارلیمان کی بالا دستی، عدلیہ اور میڈیا کی آزادی ہونی چاہیے، عوام کے آئینی و جمہوری حقوق کو بچانے کے لیے مل جُل کر جدوجہد کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں نے احتساب کی آڑ میں جاری کارروائیوں کو سیاسی انتقام قرار دیا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

دہرے قتل کے ملزمان کی سزائے موت کے خلاف اپیلیں مسترد

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے دہرے قتل کے ملزمان شیراز اور تصور کی سزائے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *