بنگلادیش نے سری لنکا کی شرائط ماننے سے انکار کردیا –

[ad_1]

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز کیلئے 14 روز قرنطینہ سے انکار کردیا۔

بنگلادیش کا دورہ سری لنکا ایک بار پھر مشکوک ہوگا، دورے پر خطرات منڈلانے لگے، بنگلادیش نے 14 روز قرنطینہ کی مدت ماننے سے انکار کردیا۔

بی سی بی حکام قرنطینہ کو سات دن تک محدود کرناچاہتےہیں جب کہ میزبان ملک 14 روز قرنطینہ کی شرط عائد کیے ہوئے ہے۔

سری لنکن بورڈ کاکہنا ہےکہ بنگلا دیشی بورڈ کو ہیلتھ گائیڈ لائن ارسال کردی ہیں اور جواب کے منتظرہیں جس کے بعد دورے کیلئےانتظامات کوحتمی شکل دی جائےگی۔

بنگلہ دیشی ٹیم کو ستمبرکےآخری ہفتے میں سری لنکا پہنچنا ہے اور ٹیسٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں اکتوبر میں میچز کھیلے جانے ہیں۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر نظم الحسن کا کہنا ہے کہ وہ سری لنکا کے قواعد و شرائط کے تحت دورہ نہیں کر سکتے البتہ ایک ہفتہ قرنطینہ ممکن ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments



[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

[ad_1] راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *