بہن کی شادی میں‌ شرکت کا اصرار، شوہر نے بیوی پر تیزاب پھینک دیا

نوابشاہ: سندھ کے شہر نواب شاہ میں‌ بہن کی شادی میں‌ شرکت کے اصرار پر شوہر نے بیوی کا چہرہ تیزاب سے جھلسا دیا.

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نواب شاہ میں تھانہ ائیرپورٹ کی حد منوآباد رفیق ٹاون کچی آبادی سے منسلک ایک مکان میں ظالم شوہر شہزاد یوسفزئی نے بہن کی شادی میں شرکت کے لئے اسرار کرنے پر بیوی ثمینہ کے چہرے پر تیزاب پھینک کر کمرے میں بند رکھا.

ذرائع کے مطابق شوہر نے کمرے میں بند بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تیزاب گردی کی اطلاع پر ثمینہ کے گھر والوں نے زخمی حالت میں بند کمرے سے علاج کے لئے مقامی اسپتال لایا گیا جہاں مقامی ہسپتال نے کراچی ریفر کردیا.

اے آر وائی نیوز پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر متاثرہ خاتون شوہر شہزاد، سسر غلام محمد یوسفزئی، اور ساس رخسانہ کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا ہے.

ذرائع کے مطابق ثمینہ کی تیرہ سال قبل شہزاد سے شادی ہوئی تھی عید پر بہن کی شادی میں شرکت کرنا چاہتی تھی جو واقع کاسبب بنی پولیس کے مطابق واقعہ کی رپورٹ درج کرلی ہے تمام معاملہ کی تحقیقات کررہے ہیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےچیئرمین مقرر کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *