تیزترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ‌ خوشدل شاہ نے اپنے نام کرلیا

خوشدل شاہ کی جارحانہ اننگز کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران خوشدل شاہ نے پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کی تیز ترین ٹی 20 سنچری بنالی۔

نیشنل ٹی ٹونٹی کپ کے دوسرے مرحلے پہلے میچ میں سدرن پنجاب نے خوشدل شاہ کی بہترین بیٹنگ کی بدولت سندھ کے جبڑوں سے فتح چھین لی۔ سدرن پنجاب نے مطلوبہ ہدف 19.4 اوورز میں پورا کرلیا۔

میچ کے دوران خوشدل شاہ خان اور حسین طلعت نے 57 گیندوں پر 127 رنز کی پارٹنر شپ کھیلی جبکہ خوشدل شاہ پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں تیز ترین ٹی 20 سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

سدرن پنجاب کے بلے باز خوشدل شاہ نے 35 گیندوں پر 9 چھکے اور 8 چوکوں کی مدد سے تیز ترین سینچری سنچری مکمل کی۔

سدرن پنجاب کے حسین طلعت نے 62 رنز اسکور کیے جبکہ دلبر کے 13 رنز میچ ونر رہے، جس کی بدولت سدرن میچ نیشنل ٹی ٹونٹی کپ پہلی فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔

خوشدل خان 36 گیندوں پر 100، عامریامین ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ سدرن پنجاب کی جانب سے عمرصدیق نے13، شان مسعود نے 12رنز بنائے۔

FASTEST T20 ? FOR A PAKISTAN BATSMAN!!!Khushdil Shah take a bow ?LIVE: https://t.co/xX5qF2tuvA?amp=1WATCH:…

Pakistan Cricket Teamさんの投稿 2020年10月9日金曜日

ذیشان اشرف 4، صہیب مقصود 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ کے دوران سندھ کی جانب سے انورعلی نے 4، حمزہ نے 2 جبکہ سہیل خان اورحسن خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments




Source link

About Raja

Check Also

محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *