حکومت کا زیرالتواء انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنے کا فیصلہ

حکومت نے کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے معاشی ابتری کے تناظر میں کروباری حضرات کی مدد کیلئے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈز جاری کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریوینو کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان نے کرونا وباء کی وجہ سے معاشی ابتری کے تناظر میں کاروباری حضرات کی سہولت کیلئے طویل عرصے سے زیر التواء انکم ٹیکس ریفنڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام ٹیکس گزاروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے اپنے متعلقہ ریجنل ٹیکس آفس سے فوری رابطہ کریں۔

اعلامیے کے مطابق تمام ریجنل ٹیکس دفاتر کے ٹیلیفون نمبر ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

www.fbr.gov.pk


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *