حکومت کا نیاپاکستان سرٹیفکیٹ سرمایہ کاری اسکیم شروع کرنےکافیصلہ

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے نام سے نئی سرمایہ کاری اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔3 ماہ سے 5 سال کی مدت تک کےسرٹیفکیٹ میں سرمایہ کاری پر پُرکشش منافع ملے گا۔

حکومت نے نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سرمایہ کاری اسکیم کیلئے قوانین 2020 تیار کرلیے ہیں۔بیرون ملک مقیم نان ریذیڈنٹ پاکستانی 3،6 اور12 ماہ کے علاوہ 3 اور5 سال کا سرٹیفکیٹ خرید سکیں گے۔

سرمایہ کاری ڈالر، روپے یا کسی بھی طے شدہ کرنسی میں کی جا سکے گی۔ نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں لگایا گیا سرمایہ قبل از وقت کیش کرانے کی سہولت بھی ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق روایتی بینکنگ قوانین کے ساتھ ساتھ شریعہ کمپلائنٹ قوانین کے تحت بھی سرمایہ کاری کرنے کی سہولت ہوگی۔ایف بی آر میں بیرون ملک ظاہر کردہ اثاثے رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانی بھی اسکیم سے مستفید ہوسکیں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سرٹیفکیٹ سے حاصل منافع پر ٹیکس لاگو ہوگا تاہم زکوۃ کی لازمی کٹوتی سے استثنی قرار دیا گیا ہے۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *