خیبر پختونخوامیں اسکواش کے کھلاڑیوں کے لیے اچھی خبر –

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے سابق عالمی چیمپیئن جان شیر خان کی خدمات حاصل کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈی جی کھیل خیبرپختونخوا اسفند یار خٹک نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے سابق عالمی چیمپیئن جان شیرخان کی خدمات حاصل کر لیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تعلیمی ادارے میں اسکواش کورٹ کا قیام اور کوچ ہوگا۔ ڈی جی کھیل کے پی کے نے بتایا کہ 8 اسکواش کلب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اسفند یار خٹک کا کہنا تھا کہ ریلوے سے زمین کی لیز کے حصول کے لیے بات چیت ہو رہی ہے،زمین پر 9 اسکواش، جیم اور سوئمنگ پول تعمیر ہوں گے۔

ڈی جی کھیل خیبرپختونخوا نے کہا کہ حیات آباد اسپورٹس کمپلیکس کی اپ گریڈیشن پر کام جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ اگلے ستمبر تک ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر مکمل ہوگی۔

پی ایس ایل کے حوالے سے اسفند یار خٹک کا کہنا تھا کہ حکومت کی خواہش تھی کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کا انعقاد پشاور میں ہو۔

خیبرپختونخوا حکومت کا جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ خیبرپختونخوا حکومت نے سابق عالمی اسکواش چیمپیئن جان شیر خان کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *