رواں ماہ کاپہلاہفتہ،مہنگائی3ماہ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی

مہنگائی کی شرح11.28فيصد

رواں ماہ کے پہلے ہی ہفتےمیں مہنگائی 3 ماہ کی بلند ترین سطح پرجاپہنچی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کےاعداد وشمارکےمطابق ملک میں مہنگائی 3 ماہ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ اکتوبرکےپہلےہفتے میں مہنگائی کی شرح11.28فيصدہوگئی ہے۔ پیازمزيد8 روپے مہنگی ہوکر فی کلو75روپے کی ہوگئی ہے۔ٹماٹر128روپےفی کلوجبکہ انڈے160روپے فی درجن ہوگئےہیں۔

اسلام آباد ميں چينی 110روپے فی کلوميں فروخت کی جارہی ہے۔ کراچی میں20کلوآٹا1380سے1500روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبرکےپہلے ہفتے میں قیمتیں بڑھنے کی شرح 11.28 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ مہنگائی کی شرح ایک ہفتے میں ہی 1.24 فیصد بڑھی ہے۔

چکن کی قیمت 10 روپے بڑھ کر172 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔آلواور دال مسورکےنرخ بھی بڑھ گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے کیلے دال مونگ،ماش،گڑ سمیت 4 مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی جبکہ گھی،کوکنگ آئل، مرچ،چائے سمیت 23 اشیاء کے نرخ برقرار رہے۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *