زلفی بخاری نے پنشنرز کو بڑی خوشخبری سنادی

جہلم: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر پنشن پہنچائی جائے گی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کھیوڑہ میں ای او بی آئی کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں پنشن ساڑھے 8 ہزار روپے کردی، پہلی ستمبر سے بزرگوں کو گھر پر جاکر پنشن دیں گے، نجی بینک میں آپ کی پنشن براہ راست آئے گی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے ای او بی آئی کو ڈیجیٹلائز کررہے ہیں، 2 ہزار ملازمین والے ادارے دو سو ملازم کو رجسٹرڈ کراتے تھے، ہمارے اپنے ادارے میں کرپٹ عناصر موجود ہیں، ایک ایک کو پکڑیں گے، پچھلے تین ماہ میں 30 ارب روپے جمع کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی میں انفارمل ایمپلائمنٹ لارہے ہیں، بھٹے کے مزدور اور کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین بھی حقدار ہوں گی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ پچھلے دو سال میں 13 ہزار افراد جہلم سے بیرون ممالک بھیجے ہیں، اوورسیز ورکرز بھی ای او بی آئی سے استفادہ کرسکیں گے، نئے سسٹم کے تحت ہر ملازم ای او بی آئی میں خود رجسٹرڈ ہوسکے گا، حکومت ورکرز ویلفیئر فیڈریشن کے تحت ملازمین کے گھر بنائے گی۔

بعدازاں زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پنڈ دادن خان سے ای او بی آئی دفتر کے قیام کا وعدہ پورا کردیا۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی پنشنرز کو والٹ اکاؤنٹ کی سہولت بھی دی جارہی ہے، والٹ اکاؤنٹ سے ادائیگی، بینک لون پر کریڈٹ کی سہولت ہوگی، والٹ اکاؤنٹ سے مالی لین دین پر بھی کریڈٹ کی سہولت ملے گی۔

0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے: سلمان اقبال –

کراچی: اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *