سانحہ بلدیہ کیس کا فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان

کراچی: انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے سانحہ بلدیہ کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے ، گزشتہ سماعت پرعدالت نےفیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں رحمان بھولا، زبیرچریااوردیگرملزمان نامزدہیں۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت ہوگی ، ایم کیو ایم پاکستان کےرہنما رؤف صدیقی عدالت پہنچ گئے جبکہ رینجرز پراسیکیوٹر اورملزمان کے وکلا بھی عدالت میں موجود ہیں۔

ملزمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کوبھی عدالت پہنچا دیا گیا ہے ، فریقین کی جانب سے مزید دلائل نہ دینے کی صورت میں فیصلہ سنایا جائے گا۔

گزشتہ سماعت پرانسداددہشت گردی عدالت نےفیصلہ محفوظ کیا تھا، کیس میں رحمان بھولا، زبیرچریااوردیگرملزمان نامزدہیں۔

فروری 2017 میں اس کیس میں ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی، رحمان بھولا، زبیر چریا اور دیگر پر فرد جرم عائد کی گئی تھی جبکہ کیس میں 400عینی شاہدین اور دیگر نے اپنے بیان ریکارڈ کرائے ہیں۔

یاد رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں 11 ستمبر 2012 کو خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 260کےقریب ملازمین جل کر خاکستر ہوگئے تھے۔

بعد ازاں سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ فیکڑی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش نہیں آیا بلکہ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے پر بلدیہ فیکٹری کو آگ لگائی گئی۔

عبدالرحمان بھولا نے اپنے بیان میں اعتراف کیا تھا کہ اس نے حماد صدیقی کے کہنے پر ہی بلدیہ فیکٹری میں آگ لگائی تھی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

کرونا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، ایکٹیمرا کی متبادل گولی پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: کرونا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، ایکٹیمرا کی متبادل گولی پاکستان لانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *