سعودی حکومت کی فضائی مسافروں کو ای شیشہ کے حوالے سے اہم ہدایت –

ریاض : سعودی حکومت نے مسافروں کو دوران پرواز ای شیشہ رکھنے کی مشروط اجازت دے دی، مسافر اپنے ساتھ ای شیشہ لے کر جو جاسکتا ہے پر اسے استعمال نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عریبین ایئرلائنز (السعودیہ) نے کہا ہے کہ مسافروں کو طیارے پر ای شیشہ اپنے ہمراہ لانے کی مشروط اجازت ہے جس کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق السعودیہ نے تنبیہ کی ہے کہ مسافر اپنے ہمراہ ای شیشہ لا تو سکتے ہیں مگر اسے استعمال نہیں کرسکتے، ای شیشے کو سفر کے دوران بیگ میں ہی رکھنا ہوگا۔

السعودیہ سے استفسار کیا گیا تھا کہ آیا مسافر ای شیشہ طیارے پر اپنے ہمراہ لے جاسکتے ہیں، السعودیہ نے کہا کہ ای شیشہ لا تو سکتے ہیں مگر استعمال نہیں کیا جاسکتا جبکہ اس کی صفائی والی اشیاء اور متعلقہ سیال سامان لگیج میں ہی دیا جائے گا طیارے پر ساتھ نہیں لے جا سکتے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

سعودی عرب میں بچھو اور سانپوں کے نکلنے کا موسم –

ریاض: سعودی عرب میں بچھوؤں اور سانپوں کے بلوں سے نکلنے کا موسم شروع ہوگیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *