سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات کا چارج سنبھالتے ہی سخت اقدام –

کراچی: صوبہ سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی متعدد بلدیاتی افسران کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے، غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے نئے سیکریٹری بلدیات نجم شاہ نے چارج سنبھالتے ہی 3 بلدیاتی افسران کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے احکامات نہ ماننے پر معطل کردیا، افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران پی اے سی اجلاس میں آڈٹ اعتراضات کے جواب نہیں دے رہے تھے۔

معطل افسران میں ٹنڈو الہیار کے چیف میونسپل آفیسر غلام سرور، میر پور ماتھیلو کے سلمان لوند اور جھنڈو مری ٹاؤن کے افسر فیاض شاہ شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ کورنگی کے بھی 4 افسران کو کرپشن کے الزام میں معطل کردیا گی ہے، افسران پر غیر قانونی بھرتیوں، فنڈز میں خرد برد اور غلط بلنگ کے الزامات ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ معطل افسران میں 17 سے 19 گریڈ کے افسران شامل ہیں۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

نسلہ ٹاور گرانے کے لئے 200 کی جگہ 400 مزدوروں کو لگائیں،سپریم کورٹ

کراچی : سپریم کورٹ نے کمشنر کراچی کو ٹاور گرانے کے لئے 200کی جگہ 400 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *