شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کے جشن کی ویڈیو وائرل

ریاض: سعودی عرب میں شوہر کی دوسری شادی پر پہلی بیوی کے جشن کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ام عمر نامی خاتون نے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں شرکت کی اور بچوں کے ساتھ مل کر جشن بھی منایا، خاتون نے اپنے بچوں کے ساتھ خوشی کے اظہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

سعودی خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی دوسری شادی پر وہ ناصرف خوش ہوں بلکہ پوری طرح سے راضی بھی ہیں کیونکہ اس کے لیے انہوں نے پہلے سے ذہن سازی کررکھی تھی۔

ام عمر نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں مدینہ منورہ میں رہائش پذیر ہوں جبکہ شوہر ملازمت کی وجہ سے دوسرے شہر میں رہتے ہیں، یہ دوری ہماری مجبوری ہے شوہر ملازمت ترک نہیں کرسکتے اور میں مدینہ منورہ چھوڑ کر ان کے پاس نہیں جاسکتی اور اس طرح ہم نے چھ سال گزار دئیے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ گزشتہ چار سال سے میں ذہنی طور پر خود کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کے لیے تیار کررہی تھی اور شوہر کو دوسری شادی کے لیے راغب بھی کررہی تھی، بالآخر وہ دن آگیا کہ میں نے شوہر کی شادی کے موقع پر اپنے گھر میں بچوں کے ساتھ جشن منایا، جشن کی وجہ بتاتے ہوئے ام عمر کا کہنا تھا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے بھی والد کی خوشیوں میں شریک ہوں۔

سعودی خاتون نے کہا کہ میرے بچے بھی والد کے دوسرے گھر کا حصہ ہیں اور مستقبل میں ان کے بھائی بہن بھی دوسرے گھر میں ہوں گے، واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ام عمر کی ویڈیو متعدد صارفین نے شیئر کرتے ہوئے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

ننھی گلہری کی سردیاں گزارنے کے لیے معصوم حرکت، لیکن گاڑی مالک مشکل میں پڑ گیا –

شمالی ڈکوٹا: امریکا میں ایک ننھی گلہری نے سردیاں گزارنے کے لیے ایک ایسی معصوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *