عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی امریکی صدر ٹرمپ پر سخت تنقید

واشنگٹن : امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ایک غیر موثر صدر ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کے نشتر برسائے ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک بے کار صدر ہیں جن کا کوئی اثر نہیں، انہوں نے وبائی صورتحال میں بحران کو مزید سنگین کیا ہے۔

امریکی گلوکارہ نے پوسٹل سروس میں تبدیلی کرنے اور ان کے اوقات کار کرکے کلیشن باکس کو ہٹانے پر ٹرمپ کو تنقید کی زد میں لیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے اپنے ہی شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں ہیں۔

امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدامات و پوسٹل سروس کو عارضی طور پر معطل کرنا اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکی آئندہ انتخابات میں ٹرمپ کو بطور پر سربراہ مملکت نہیں دیکھنا چاہتے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دے دیا

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *