عیدالاضحی پر عوام میں آگاہی ، پاک فضائیہ میدان میں آگئی

اسلام آباد : پاک فضائیہ عیدالاضحی کے موقع قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی کیلئے میدان میں آگئی۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحی کے موقع پر پاک فضائیہ نے آگاہی مہم شروع کردی ، اس حوالے سے پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحی کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے، جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جوکہ طیاروں اور ہوابازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔

یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کوتباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔

مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

یہ مسئلہ نسلہ ٹاور کا نہیں، ہمارے شہر کراچی کا ہے: سلمان اقبال –

کراچی: اے آر وائی نیوز نیٹ ورک کے صدر اور سی ای او سلمان اقبال …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *