قومی خزانےکو21کروڑروپےکانقصان پہنچانےوالامرکزی ملزم گرفتار

قومی خزانے کو21 کروڑ روپےکا نقصان پہنچانے والا مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ایف بی آر ٹیکس قوانین کی پرائیوٹ پریکٹس کرنےوالے اپنے ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کرے گا۔

کراچی میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فراڈ اور ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف بی آر کراچی آفس نےجعلی کاروباری یونٹ کے خلاف ایکشن لیا اورمرکزی ملزم مبارک خان کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے اہلکار نے گرفتار کرلیا۔

حکام کےمطابق جعلی اورفلائنگ انوائیسز کے ذریعے قومی خزانے کو21 کروڑروپے کا نقصان پہنچایا جبکہ ساڑھے 10 کروڑ روپے کی ایک اور ٹیکس چوری کا کیس بھی پکڑا گیا۔کراچی میں ہی ایک ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی شکایت بھی درج کی گئی جس کی ایف بی آر نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

دوسری طرف ایف بی آر ٹیکس قوانین کی پرائیوٹ پریکٹس کرنے والے اپنے ملازمین کیخلاف بھی کارروائی کرےگا۔حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی جانب سے پرائیویٹ پریکٹس سول سرونٹ ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کیخلاف کاروائی کیلئے عوام سے بھی مدد مانگ لی گئی ہے۔اطلاع دینے والوں کو نقد انعام کیساتھ نام خفیہ رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *