لاہور:بازاروں میں سبزیاں مہنگی کردی گئیں

شہری پریشان

لاہورکےبازاروں میں سبزیاں مہنگی کردی گئی ہیں۔کئی سبزیوں کی قیمت 200روپے کے قریب پہنچ گئی۔پیاز، ٹماٹراورآلو بھی خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔

لاہورمیں 1 ماہ کے دوران سبزیوں کی قیمتیں دگنی ہوگئیں۔60 والا ٹماٹر 150 روپےتو30 روپے والی پیاز 80 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔ آلو80روپے،ادرک 600 روپے جب کہ لہسن،میتھی، کریلے، گاجریں، مٹر اور شملہ مرچ بھی 200 روپے کے قریب ہیں۔

کئی سبزیاں ایسی ہیں جو شہریوں کو چکن سے بھی زیادہ قیمت میں دستیاب ہین۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ سبزی کی قیمتوں کو قابو کرنےکےلئے اقدامات کرے۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *