لاہور میں‌ پولیس کی حراست میں اقدام قتل کے ملزم کی موت

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کے ملزم ہلاک ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں تھانہ مناواں پولیس کی حراست میں اقدام قتل کا ملزم مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مشتاق نامی ملزم کو طبیعت خراب ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کیا گیا، ملزم مشتاق کی اسپتال میں موت ہوئی، لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پولیس کی حراست میں تھا اور مبینہ طور پر پولیس کے بہیمانہ تشدد سے اس کی موت واقع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے اقدام قتل کے ملزم کو کامیاب کارروائی کے بعد حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کیا تھا۔

پولیس حراست میں ملزمان کی ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی پولیس کی حراست میں ملزمان کی ہلاکت پر کوئی کارروائی عمل میں نہیں لاجاتی۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 0.56 فیصد پر آگئی

اسلام آباد : پاکستان میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح 0.56 فیصد پر آگئی ، …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *