لاہور میں خاتون وکیل کے قتل کیس کا ڈراپ سین ، قاتل سوتن نکلی

[ad_1]

لاہور : جوہر ٹاؤن میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کیس کا ڈراپ سین ہوگیا، قاتلہ سوتن نکلی ، ملزمہ نے اعتراف کیا میرا شوہر مجھے وقت نہیں دیتا تھا،اس لئے قتل کا منصوبہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں وکیل کی اسسٹنٹ کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، پولیس نے بتایا کہ وکیل کی اسسٹنٹ کو سوتن نے پیسے دے کرقتل کرایا ، قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمہ نے اعتراف کیا میرا شوہر مجھے وقت نہیں دیتا تھا،اس لئے قتل کا منصوبہ بنایا،ملزمہشوہرنےسوتن کوگھرخریدکردیا،مجھےمناسب خرچہ نہیں دیتا تھا۔

ملزمہ رابعہ بتایا کہ ملزم کو 2 لاکھ روپے میں قتل کیلئے راضی کیا،ایک لاکھ ایڈونس دیا، اجرتی قاتل عرفان22روزتک مقتول کی ریکی کرتارہا، پھرواردات کی۔

ڈی ایس پی سی آئی اے قیصرمشتاق کا کہنا تھا کہ مقتولہ کے شوہر کا ملازم چاند ریکی میں معاونت کرتا رہا، ملزمان سےآلہ قتل ،واردات کیلئےادارقم برآمد کرلی ہے۔

قیصرمشتاق نے بتایا کہ خاتون کو 14اکتوبرکو جوہرٹاؤن میں دفتر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا۔

یاد رہے لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون وکیل کو قتل کردیا ، جاں بحق خاتون وکیل کی شناخت عقیلہ سبحانی ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی تھی۔

Comments



[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

وفاقی کابینہ کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

[ad_1] اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *