مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد : مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے پرغور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت میں اقتصادی رابطہ کونسل اجلاس آج ہوگا،اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے اور اسٹیل ملز ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے غور ہوگا۔

اجلاس میں ٹیکسٹائل مصنوعات سے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اورریگولیٹری ڈیوٹی ہٹانے پرغور کیا جائے گا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیلئے 10 کروڑ 20 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی ورثہ اور ثقافت ڈویژن کے اخراجات کیلئے 8 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ پر غور کے ساتھ ساتھ امیونائزیشن پروگرام کے بجٹ کو ترقیاتی بجٹ سے ریونیو بجٹ پر منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں معذورافراد اسکیم کے تحت ڈیوٹی فری گاڑی درآمد کرنےکی حد بڑھانے کی اجازت دی تھی ، جس کے تحت گزشتہ دس سال میں گاڑی نہ خریدنے والے اس سہولت سے فائدہ حاصل کرسکیں گے۔

پاکستان سنگل ونڈو کمپنی کی قیام اور ڈائریکٹرز کی منظوری دے دی گئی تھی جبکہ کمیٹی نے این سی او سی کے لیے 21 کروڑ 96 لاکھ 31 ہزار کی تکنیکی ضمنی گرانٹ ، وزارت ریلوے کی اخراجات کےلیے6ارب کی اضافی گرانٹ کی منظوری دی ، 50کروڑ ماہانہ کی رقم تنخواہوں، پنشن اور ضروری اخراجات پر خرچ ہوں گے۔

اجلاس میں دینی مدارس کےلیے9 کروڑ 61 لاکھ کی ضمنی گرانٹس اور ’’سب کیلئے ہنر‘‘ پروگرام کیلئے 16 کروڑ کی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی ، جبکہ گندم کی درآمد کا معاملہ مزید غور کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

Comments




Source link

About Raja

Check Also

کرونا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری، ایکٹیمرا کی متبادل گولی پاکستان لانے کی تیاریاں مکمل

اسلام آباد: کرونا مریضوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے، ایکٹیمرا کی متبادل گولی پاکستان لانے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *