معروف اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش –

[ad_1]

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ صنم چوہدری کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

تفصیلات کے مطابق صنم چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کی، نومولود کا نام انہوں نے شہیر چوہان بتایا۔

ان کی شیئر کی گئی تصویر میں وہ اور ان کے شوہر سومی چوہان بچے کو گود میں لیے کھڑے ہیں۔

صنم چوہدری نے نومبر 2019 میں اپنے دیرینہ دوست موسیقار سومی چوہان سے شادی کی تھی، ان کی شادی کی تقریب نہایت سادہ اور ان کے مداحوں کے لیے سرپرائز تھی۔

صنم نے سنہ 2013 میں اپنے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک وہ متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں خطا، بدنام اور حیوان میں بھی اہم کردار ادا کیے جو ناظرین میں بے حد مقبول ہوئے تھے۔

Comments



[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

عاصم اظہر نے صبا قمر کو ‘استاد جی’ کا لقب دے دیا

[ad_1] پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *