ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کو 177 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل 6 کے 16ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا۔

رلی روسو نے 44 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، کپتان محمد رضوان 29 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

اوپنر رحمان اللہ 3 رنز بنا کر چلتے بنے، صہیب مقصود 31 رنز بنا کر وقاص مقصود کو وکٹ دے بیٹھے، شیرمون ہٹمائر 7 رنز بناسکے۔

خوشدل شاہ 44 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سہیل تنویر نے 14 رنز کی اننگز کھیلی۔

کنگز کی جانب سے تھسارا پریرا نے دو کھلاڑیوں کی پویلین کی راہ دکھائی، عماد وسیم اور وقاص موقصود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر محمد رضوان الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے مقابلے میں یہاں کنڈیشنز مختلف ہیں، ابوظبی میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

عماد وسیم کا کہنا تھا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں قاسم اکرم کو شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے اچھا ٹوٹل سیٹ کرسکیں، ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ ہی کرتے۔

اسکواڈ

 

Comments




Source link

About

Check Also

زلمی نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، یونائیٹڈ ایونٹ سے باہر

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے دوسرے ایلیمینٹر میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے