مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، مہنگائی کی شرح ایک سال میں 8.50فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.96 فیصد اضافہ ہوا، گزشتہ ہفتے روز مرہ استعمال کی 20 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکاڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے روز مرہ استعمال کی 9 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، گزشتہ ہفتے 22 اشیائےضروری کی قیمتوں میں استحکام رہا، ایک ہفتے میں بجلی کے نرخ میں 36پیسے فی یونٹ اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ برائیلر کی فی کلو قیمت میں ساڑھے 5روپے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں چینی کی قیمت میں مزید 50پیسے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گندم، آٹا، آلو، گڑ، دال مسور، دال چنا مہنگے ہوئے۔

جبکہ پیاز، انڈے، دال مونگ، دال ماش اور کیلے سستے ہوئے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *