والدہ کی بیٹے کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی تصاویر وائرل

ڈھاکا: بنگلہ دیش میں والدہ ننھے کرکٹر کی کوچ بن گئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ننھا کرکٹر اسٹیڈیم پہنچا تو کوچز اور ساتھی کھلاڑی اسٹیڈیم نہ پہنچے یہ دیکھ کر بچہ افسردہ ہوا تو والدہ بیٹے کی کوچ بن گئیں۔

والدہ جھوما اختر نے اپنے 11 سالہ بیٹے شیخ یامین سنن کے ساتھ کرکٹ کھیلی جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

Bangladeshi woman, her son’s pictures playing cricket go viral

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ والدہ بیٹنگ کررہی ہیں اور بچہ بولنگ کروا رہا ہے، ننھے کرکٹر نے شاہد آفریدی کی طرح ایکشن بھی دکھائے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق شیخ یامین سنن الکریم انٹرنیشنل مدرسہ میں زیر تعلیم ہے اور کرکٹ سے جنون کی حد تک لگاؤ رکھتا ہے۔

سنن اور ان کی والدہ کرکٹ کھیلنے سے قبل میدان میں بیس بال میچ ختم ہونے کا انتظار کرتے رہے بعدازاں بیٹے نے بھی بیٹنگ کی اور والدہ نے بولنگ کروائی۔

واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کھیل میں میدان ویران ہوگئے تھے، آہستہ آہستہ میدانوں کی رونقیں لوٹنے لگی ہیں اور کھیلوں کے شوقین افراد نے میدانوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *