وقاریونس کاسوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان

لاہور قومی ٹیم کے بالنگ کوچ وقاریونس نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا اعلان کر دیا،نامعلوم شخص نے وقار یونس کا اکائونٹ ہیک کر کے نازیبا ویڈیو کو لائیک کر دیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ وقار یونس اپنے اکائونٹ سے نازیبا ویڈیو لائیک کرنے پر خاصے بد دل دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے انتہائی افسوس ہے کہ میرا اکائونٹ ہیک کر کے ایک نازیبا ویڈیو کو لائیک کیا گیا جو میرے اور میری فیملی کیلئے دکھ کی بات ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسا پہلے بھی ہو چکا ہے لہٰذامسئلے کا حل یہی ہے

کہ سوشل میڈیا ہی چھوڑ دوں۔انہوں نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد آپ مجھے سوشل میڈیا پر نہیں دیکھیں گے۔


Source link

About Raja

Check Also

محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *