ٹریکٹرزپر1.5ارب روپےکی سبسڈی دینےکی منظوری

پاکستان میں تیار ٹریکٹرز پر ڈیڑھ ارب روپےکی سبسڈی دینےکی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سبسڈی ملک بھرمیں سیلز ٹیکس کی مد میں دی جائے گی،اس وقت ہر ٹریکٹر کی فروخت پر 5 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہے۔

اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سال2019 میں ٹریکٹرز کی سالانہ فروخت 41 ہزار یونٹ تھی،فی ٹریکٹر اوسط سیلز ٹیکس 60 ہزار روپے بنتا ہے،ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس کی سبسڈی ایک سال کے لئے دی گئی ہے۔ وزارت غذائی تحفظ کے مطابق ایف بی آر ٹریکٹر پر جی ایس ٹی کی چھوٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا،مقامی ٹریکٹر مینوفیکچر آئندہ ہرماہ ایف بی آر اوروزارت کو رپورٹ کریں گے جبکہ فرانزک آڈٹ کے ذریعے کسانوں کے مفادات کو یقینی بنایا جائے گا۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *