پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

ابوظبی: پی ایس ایل 6 کے فائنل معرکے میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کو بیٹںگ کی دعوت دی ہے۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے عمید آصف کی جگہ فاسٹ بولر ثمین گل کو شامل کیا گیا ہے۔

سلطانز کے کپتان رضوان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ہیڈ ٹوہیڈ مقابلوں میں ملتان سلطانز کو برتری حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک مجموعی طورپرآٹھ میچز کھیلے گئے،جن میں سے پانچ میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔

پی ایس ایل سیزن 6 میں دونوں ٹیمیں دو بار مدمقابل آئیں، ایک میں سلطانز جیتے تو دوسرے میں زلمی نے بازی ماری

حمد رضوان کا کہنا تھا کہ میچز سے قبل میٹنگ میں سب لڑکوں پر واضح کیا تھا کہ چاہے سارے میچز ہار جائیں، کوئی پروا نہیں کرنی، اپنے نیچرل انداز سے کھیلنا ہے

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ ایونٹ میں جتنا پریشر لینا تھا وہ لے چکے اور اب فائنل میں بغیر کوئی پریشر کے کھیل کو انجوائے کریں گے۔

Comments




Source link

About

Check Also

بھارتی ہاکی ٹیم کی بدترین شکست

ٹوکیو : اولمپک میں فتح سے آغاز کرنے والی بھارتی ہاکی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے