پی ٹی اےکی پاکستان میں موبائل فون تیار کرنےکی اجازت

فائل فوٹو

پی ٹی اے نے پاکستان میں موبائل فون تیاری کی اجازت دیدی۔پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈ اتھورائزیشن ڈرافٹ تیار کرلیاہے۔

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے اعلان کے مطابق موبائل فون کےپلانٹ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان میں بھی لگائے جائیں گے اور10 سال کے لئےلائسنس جاری کیا جائے گا۔

پی ٹی اےکی جانب سےبتایا گیا ہے کہ کم درمیانے اور اعلی معیار کےاسمارٹ فون بنانے کی اجازت ہوگی اورلائسنس ہولڈر3سال میں موبائل ٹیکنالوجی ٹرانسفر کا پابند ہوگا۔

پی ٹی اےنےمزید بتایا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے مقامی لوگوں کی اسکلز ڈویلپ کرے گا اور بوقت ضرورت اتھارٹی موبائل پلانٹ کی انسپکشن کرے گی ۔لائسنس ہولڈرنیشنل سیکیورٹی کی ضروریات کوبھی مدِنظر رکھنے کا پابند ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےحکومتِ پاکستان کی جانب سے2 جون2020کوجاری کردہ موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی روشنی میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ ریگولیشنزاینڈاتھورائزیشن کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *