ڈبلیو ڈبلیو اسٹار ڈریو میکنٹائر کو گہرا صدمہ

نیویارک: ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے معروف ریسلر ڈریو میکنٹائر گہرے صدمے سے دوچار ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق معروف ریسلر اور سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ چیمپئن ڈریو میکنٹائر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اطلاع دی کہ ’گزشتہ روز میں نے اپنی بیٹی (پائپر) پالتو بلی کو کھو دیا۔‘

ڈریو میکنٹائر نے لکھا کہ ’اگر آپ کے پاس ایک پالتو جانور ہے تو ایک لمحے کو بھی تاخیر نہ کریں، وہ لوگوں سے بہتر ہوتے ہیں جب بھی آپ انہیں چھوڑیں انہیں یہ بتائیں کہ آپ کو ان سے پیار ہے۔‘

معروف ریسلر نے کہا کہ ورنہ آپ کو پھر کبھی ایسا موقع نہیں ملے گا، ہر لمحے پالیں، پائپر، ہماری زندگی کو روشن کرنے کے لیے آپ کا بہت بہت شکریہ۔

واضح رہے کہ ڈریو میکنٹائر چند روز قبل ہی سب سے طویل عرصے تک ڈبلیو ڈبلیو ای ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے پاس رکھنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

علاوہ زیں ریسلر رینڈی اورٹن نے ڈریو میکنٹائر کو حالیہ میچ میں شکست دے کر انہیں ہیوی ویٹ ٹائٹل سے محروم کردیا ہے اور ڈبلیو ڈبلیو ای کے نئے چیمپئن کا تاج رینڈی اورٹن کے سر سج گیا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

محمد حسنین نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

راولپنڈی: خیبر پختونخواہ کے بلے باز فخر زمان نے سندھ کے بولر محمد حسنین کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *