کراچی میں طویل اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ:نیپرا کاتحقیقات کااعلان

کراچی میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے تحقیقات کا اعلان کردیا۔ ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں 4 رکنی ٹیم فوری طور پر کراچی جا کر انکوائری کرے گی۔

نمائندہ سما وہاب کامران کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے کراچی میں بڑھتی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر نوٹس لیتے ہوئے 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ مزید بڑھنے کا امکان

ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ کی سربراہی میں بننے والی کمیٹی فوری طور پر کراچی جا کر مسئلے کی تحقیقات کرے گی۔

کمیٹی اتھارٹی کو اگلے ہفتے کراچی کے بجلی کے مسئلے پر مکمل رپورٹ پیش کرے گی۔ اتھارٹی اس رپورٹ کی روشنی میں مزید ایکشن لے گی۔

ویڈیو: خاتون نے کے الیکٹرک کو کھری کھری سنا دی

واضح رہے کہ اس سے قبل نیپرا کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ اور طویل غیر اعلانیہ بجلی کی بندش پر عوام نیپرا کے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر لوڈشیڈنگ سے متعلق اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *