کراچی میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

[ad_1]

کراچی: شہر قائد میں مولانا عادل خان کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی بالادستی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں شہر میں عوامی مقامات پر اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سادہ لباس مسلح افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی، لائسنس یافتہ اسلحہ کی عوامی مقامات پر نمائش پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔

مزید پڑھیں: مولانا عادل قتل کیس میں اہم پیشرفت

ترجمان پولیس کے مطابق اسلحے کی نمائش قانونی جرم ہے روک تھام کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں، رواں ہفتے شہر میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف مہم کا آغاز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں گزشتہ روز مولانا عادل خان کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا تھا، ان کے قاتلوں کو پولیس تاحال گرفتار نہیں کرسکی ہے۔

کراچی میں امن و امان کی صورت حال پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے اب سے کچھ دیر قبل ختم کردیا گیا ہے۔

Comments



[ad_2]
Source link

About Raja

Check Also

وفاقی کابینہ کا سیالکوٹ واقعے میں ملوث افراد کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

[ad_1] اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اراکین …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *