کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے –

ریاض: سعودی عرب میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو 18 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں الجوف ریجن میں کرونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والے افراد پر جرمانے عائد کیے گئے۔

الجوف ریجن کے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں جس کے تحت ہر اس شخص پر جو عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک استعمال نہ کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران بھی پولیس ٹیمیں سرگرم رہیں اور مارکیٹس کے علاوہ مختلف مقامات پر ماسک کی پابندی کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔

واضح رہے کہ سعودی وزارت صحت کی جانب سے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ عوامی مقامات پر ماسک پہنے یا رومال سے اپنا منہ اور ناک ڈھک کر رکھیں۔

وزارت صحت کی جانب سے دکانوں اور تجارتی مراکز کو بھی پابندبنایا گیا ہے کہ وہ اپنے مراکز میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے لیے نشانات وضع کریں اور مقررہ حد سے زیادہ افراد کو دکانوں کے اندر نہ آنے دیا جائے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

جدید ریلوے لائن کا افتتاح

بیجنگ/وینتیان: چین اور ہمسایہ ملک لاؤس کے درمیان ریلوے لائن کا افتتاح ہوگیا ہے۔ غیرملکی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *