کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر ڈکیتی

کراچی: شہر قائد کے علاقے سمن آباد میں کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر سے ڈکیت سونا، نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر فرار ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے سمن آباد میں کمشنر کراچی کی والدہ کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی، ملزمان سونا، نقدی اور پرائز بانڈ لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق 6 ملزمان نے کہا کہ ہم کمشنر کراچی کے دفتر سے آئے ہیں، ملزمان اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور، ملازمہ اور کمشنر کراچی کی والدہ گھر میں موجود تھیں، ملزمان نے سونا نقدی، پرائز بانڈ، گھر کا دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لوٹے گئے سامان کا تخمینہ لگانے کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ادھر کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب شہریوں نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی۔

ذرائع کے مطابق ڈکیتوں نے پکڑے جانے کے خوف سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح ڈکیت موبائل مارکیٹ کے قریب واردات کررہے تھے، عوام نے دو ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

Comments




Source link

About

Check Also

مدرسہ جانے والے 6 بچے لاپتہ، دو سگے بھائی بھی شامل –

مینگورہ: خیبرپختون خواہ کے ضلع مالا کنڈ میں گھر سے مدرسے جانے والے 6 بچے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے