کنگ فو کی نقل، بچے نے پینسل نگل لی

بیجنگ: چین میں 7 سالہ بچے نے ہوم ورک کے دوران ٹی وی شو کی نقل کرتے ہوئے پینسل نگل لی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چین کے صوبے ہنان میں 7 سالہ بچے نے ہوم ورک کے دوران کنگ فو کی نقل کرتے ہوئے پینسل نگل لی۔

بچے کا کہنا تھا کہ وہ ہوم ورک کے دوران تلوار نگلنے والے اداکاروں کی نقالی کرنے کی کوشش کررہا تھا جسے اس نے کنگ فو ٹی وی شوز میں دیکھا تھا۔

بچے کو پیٹ میں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سرجری کے بعد بچے کے پیٹ سے پینسل نکال کر اس کی زندگی بچالی، بچے کو سرجری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ ’بچہ خوش قسمت تھا کیونکہ پینسل کا نوکدار رخ اوپر کی طرف تھا، اگر اس کا رخ نیچے کی جانب ہوتا تو اس کا پیٹ اور ہاضمہ متاثر ہوسکتا تھا۔

ڈاکٹر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو کھلونے یا اوزار نگلنے کے خطرے سے آگاہ کریں بصورت دیگر اس طرح کا اقدام ان کی زندگی کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چین میں ایک کمسن بچی نے کھیل کے دوران موتیوں کا ہار نگل لیا تھا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب سرجری کے بعد نکال لیا تھا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

بےگناہ شہری 3دن میں 5مرتبہ کیوں گرفتار ہوا؟ دیکھنے والے حیرت زدہ رہ گئے –

بیجنگ : چین کے شہری کو چہرے کی مشابہت مہنگی پڑگئی، پولیس نے مجرم کی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *