کورنگی میں ٹریفک حادثہ،2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق –

کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں ٹریفک حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں‌ دو موٹر سائیکل سوار گاڑی کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ انڈس چورنگی کے قریب پیش آیا، دونوں موٹر سائیکل سوار نامعلوم گاڑی کی زد میں آئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

اس سے قبل 14 اگست کو کراچی میں سپر ہائی وے کوئٹہ دربار ہوٹل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔متوفی کی شناخت 18 سالہ شیر ولد حسین کے نام سے ہوئی تھی۔

کراچی میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 2 جولائی کو کراچی کے علاقے گارڈن دھوبی گھاٹ کے قریب نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

پاک فوج کا میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

راولپنڈی: آئی ایس پی آر نے میجر شبیر شریف کے 50ویں یوم شہادت پر خراج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *