کے الیکٹرک نے سائبر حملے کی تصدیق کردی، صارفین کے لیے اہم ہدایت جاری –

کراچی: بجلی کی ترسیل کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے سائبر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے صارفین کے لیے اہم ہدایت جاری کردی۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز پر کے الیکٹرک کے سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا جس کی وجہ سے ادارے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

ترجمان کے مطابق سائبر حملے کے بعد احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے سسٹم کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا، بل کی ادائیگی کے حل، کال سینٹر سمیت تمام کسٹمر سروسز آپریشنل کو بحال کردیا گیا جبکہ غیر متعلقہ سروسز کو سسٹم سے ختم کردیا گیا۔

کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بیشتر صارفین کو ویب سائٹ سے بلوں کی نقول حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سامنا ہے، اس ضمن میں متبادل سروسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہیکرز نے کے الیکٹرک کو ڈارک ویب سائٹ کے ذریعے رابطے کرنے کا کہہ دیا

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق ڈپلکیٹ بل کے حصول کے لیے صارفین قریبی کسٹمر کیئر سینٹر تشریف لے جاسکتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے ای نے سائبر حملے کے بعد سسٹم کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے بین الاقوامی انفارمیشن سیکیورٹی کے ماہرین سے معاونت حاصل کر لی ہے جبکہ مقامی حکام کے ساتھ تعاون کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

کے الیکٹرک نے تکلیف پر صارفین سے معذرت کی اور بتایا کہ کمپنی سائبر سکیورٹی پروٹوکولز پر عمل پیرا ہے ۔

یاد رہے کہ تین روز قبل ہیکرز نے کے الیکٹرک کی ویب سائٹ اور سسٹم کا کنٹرول حاصل کیا، اس حوالے سے کمپنی نے مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی تھی جس پر صارفین بھی پریشانی کا شکار تھے البتہ انتظامیہ نے اب خود ہی سائبر حملے کی تصدیق کردی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے کے الیکٹرک کے صارفین کا اہم ڈیٹا ہیک کرلیا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں کا کیس –

اسلام آباد : سابق وزیراعظم شوکت عزیز ودیگر کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *