یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری،بہادر ہیروز کو خراج تحسین پیش

اسلام آباد : پاکستان نیوی نے یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری کرتے ہوئے بحریہ کے بہادر ہیروز کو سرخرو ہونے پر خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی نے یوم بحریہ پر خصوصی دستاویزی فلم ’’سرخرو‘‘جاری کر دی، دستاویزی فلم بھارتی آبدوزکوروکنےکی کامیاب کارروائی پرمبنی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ 4 مارچ 2019کوبھارتی بحریہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی گئی، آبدوزروک کر بھارتی بحریہ کےمذموم ارادوں کوخاک میں ملا گیا۔

ترجمان کے مطابق دراندازی کی کوشش پلوامہ حملوں کے بعد پیدا کردہ کشیدگی کا تسلسل تھی، پاک بحریہ کےبہادرہیروزفرائض کی ادائیگی میں سرخرو ہوئے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے کہاکہ دستاویزی فلم بحریہ کےبہادرہیروزکوسرخروہونےپر خراج تحسین ہے۔

خیال رہے جنگ ستمبرمیں پاک بحریہ نےبھارت کی بندرگاہ دوارکا کوتباہ کر کے نہ صرف اپنی حربی قوت ثابت کی بلکہ بھارت کی پوری نیوی کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا۔

بھارت کے خلاف اس شاندار آپریشن کی کامیابی کی خوشی میں آج ملک بھر میں یوم پاک بحریہ منایا جا رہا ہے۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کے چیئرمین مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر اعجاز اکرم نیشنل رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےچیئرمین مقرر کردئیے گئے ہیں۔ تفصیلات …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *