23 ہفتوں‌ میں جنم لینے والا دودھ کے کاٹن کے سائز جتنا بچہ

اوسلو : دودھ کے کاٹن کے سائز کا بچہ معجزاتی طور پر زندہ بچنے میں کامیاب ہوگیا اور اب وہ عام بچوں کی طرح اپنی پہلی سالگرہ منارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دودھ کے کاٹن کے برابر بچے نے یورپی ملک اوسلو کے شہر آلٹا کی رہائشی خاتون کے ہاں جنم لیا تھا اور پیدائش کے وقت ڈاکٹروں نے بچے کو ماں کو تھماتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بچہ کچھ وقت بعد مرجائے گا۔

ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ بچے کا جنم 4 ماہ قبل ہوا جس کی وجہ اس کے دماغ کو نقصان پہنچا ہے، اسی لیے یہ بچہ کچھ دیر بعد فوت ہوجائے گا لیکن پیدائش کے وقت دودھ کے کاٹن جتنا بچہ معجزاتی پر زندہ بچ گیا اور اب اپنی پہلی سالگرہ منارہا ہے۔

مذکورہ بچے کی والدہ کا کہنا ہے کہ میں ابھی ایسے کسی بھی بچے سے نہیں ملی کو وقت سے پہلے پیدا ہوا اور اس کی صحت بھی درست ہو لیکن میرا بچہ آج بلکل عام بچوں کی طرح صحت مند ہے، جس سے متعلق ڈاکٹرز نے کہا تھا کہ تین ہفتوں سے زیادہ زندہ نہیں رہ پائے گا۔

fb-share-icon0

Tweet
20

Comments

comments




Source link

About Raja

Check Also

ننھی گلہری کی سردیاں گزارنے کے لیے معصوم حرکت، لیکن گاڑی مالک مشکل میں پڑ گیا –

شمالی ڈکوٹا: امریکا میں ایک ننھی گلہری نے سردیاں گزارنے کے لیے ایک ایسی معصوم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *