AIIB approves $250m loan for Pakistan to fight coronavirus impacts

ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ بینک کے مطابق قرض کی فنانسنگ ورلڈ بینک کے ساتھ مل کر کی گئی ہے۔

اے آئی آئی بی کا کہنا ہے کہ قرض کیساتھ پاکستان کو کرونا وائرس کی وباء کی مد میں 75 کروڑ ڈالر سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور اس رقم سے صحت عامہ کی ایمرجنسی سہولیات کو بہتر بنایا جائیگا، جبکہ ساتھ ہی اس کا استعمال افرادی قوت کی تربیت پر بھی ہوگا۔

اے آئی آئی بی کے مطابق کرونا وائرس کی عالمی وباء کے پھیلاؤ سے غربت کے خاتمے کی 2 دہائیوں میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو خطرات لاحق ہیں، اس لئے قرض سے کرونا کے سماج اور معیشت پر منفی اثرات کو بہتر بنایا جاسکے گا۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *