FBR Pays Tribute to the Death of Employees Due to Covid-19


ہوم
  >
معیشت

SAMAA |
Samaa Money – Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 6 hours ago

Posted: Jun 8, 2020 | Last Updated: 6 hours ago

فوٹو : آن لائن

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 5 ملازمین کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے، ملازمین کا تعلق اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ اور فیصل آباد سے تھا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہوکر 5 ملازمین زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وباء کے باعث شہید ہونیوالے ملازمین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق شہید ہونیوالوں میں ریجنل ٹیکس آفس کوئٹہ کے اصلاح الدین خان، ڈائریکٹوریٹ آف انٹرنل آڈٹ فیصل آباد کے نعیم اقبال، ریجنل ٹیکس آفس فیصل آباد کے خاور منصور، لارج ٹیکس پیئر یونٹ 2 کراچی کے مرزا شہاب بیگ اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے محمد عارف شامل ہیں۔

فیڈرل بور ڈ آف ریوینو نے فرائض کی ادائیگی کے دوران کرونا وباء کے باعث شہید ہونیوالے ملازمین کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر ان شہید ملازمین کی کاوشوں کو سراہتا ہے جو کہ صحیح معنوں میں قومی ہیرو ہیں، انہوں نے قومی اور ہفتہ وار تعطیلات میں بھی فرائض کی انجام دہی کو یقینی بنایا۔

ایف بی آر نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کرونا وباء کے پھیلاؤ کے باوجود ایف بی آر کے ملازمین قومی فرائض کو ادا کرتے ہوئے ریونیو کے حصول  کیلئے کوشش جاری رکھیں گے۔

پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد موت کا شکار ہوچکے ہیں۔

PM, IMRAN KHAN, CORONAVIRUS, COVID19, COVID-19, PAKISTAN, HEALTH, LOCKDOWN, WHO, PUNJAB, SINDH, KP BALOCHISTAN, FBR, FEDERAL BOARD OF REVENUE


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *