Gold rate more high in Pakistan

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی۔

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 7 ماہ کے دوران 34 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ملکی سطح پر یکم جولائی سے سونے کے فی تولہ نرخ 18 ہزار 600 روپے بڑھ چکے ہیں۔

سونے کی قیمت نے تاریخ کے کئی ریکارڈ توڑ دیئے

آل سندھ صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 27 جولائی کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 5100 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 800 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 4372 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 138 روپے کا ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، فی اونس سونے کے نرخ مزید 46 ڈٓالر اضافے سے 1942 ڈالر ہوگئے۔

Gold rate list

صراف ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی مزید 100 روپے اضافے سے 1500 روپے جبکہ دس گرام 85.73 روپے بڑھ کر 1286 روپے کی ہوگئی۔ فی اونس چاندی کے نرخ 24.18 ڈالر پر آگئیے

پاکستان میں جنوری 2020ء سے اب تک سونے کے فی تولہ نرخ 35 ہزار 650 (تقریباً 34 فیصد) سے زائد بڑھ چکے ہیں۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *