Javed Ghani appointed as Chairperson FBR

چیئرپرسن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹادیا گیا، ان کی جگہ جاوید غنی کو تین ماہ کیلئے چیئرمین مقرر کردیا گیا۔

حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ایک بار پھر بڑی تبدیلی کردی۔ چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید کو عہدے سے ہٹا کر ممبر کسٹم جاوید غنی کو 3 ماہ کيلئے ادارے کا سربراہ بنادیا گیا۔

نوشین جاوید امجد کا تبادلہ کلچر اینڈ ہیریٹیج ڈیپارٹمنٹ میں کردیا گیا جہاں وہ بطور سیکریٹری کلچر اینڈ ہیریٹیج خدمات انجام دیں گی۔

نوشید جاوید امجد کو اپریل 2020ء میں اس وقت کے چیئرمین شبر رضا زیدی کی جانب سے صحت کی بنیاد پر طویل رخصت کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *