OGRA to send summary regarding increase of petroleum prices

فوٹو: آن لائن

اوگرا نے یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 سے 9 روپے تک اضافے کی تجویز تیار کرلی۔

پہلی تجویز عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں کے تناظر میں دی گئی جس میں پیٹرول 3.50 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 3.75 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی۔

دوسری تجویز پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 30 روپے رکھنے کی روشنی میں دی گئی۔ لیوی بڑھنے سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز ہے۔

حکومت نے اس سے قبل پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے تک کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد قیمت 114 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے بعد شہر کا نصف سے زائد حصہ زیر آب آنے سے پیٹرول کی قلت پیدا ہوگئی۔

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار ماحول دوست یورو فائیو پیٹرول بھی متعارف کرا دیا ہے جس کی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پہلے مرحلے میں یورو فائیو پیٹرول اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں دستیاب ہوگا۔


Source link

About Raja

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع کا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *