Petroleum price up again in Pakistan

[ad_1]

فوٹو: اے ایف پی

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پیٹرول 4 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

اوگرا نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی، جس میں پيٹرول 5 روپے 25 پیسے اور ڈیزل ساڑھے 3 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔

وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی مشاورت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی فی کلوقیمت 203روپے تک پہنچ گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے اضافے سے 127.30 روپے فی لیٹر ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈل ڈیزل کے نرخ بھی 2 روپے فی لیٹر بڑھ گئے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 122.04 روپے ہوگئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کا تیل 7.05 روپے اضافے کے بعد 99.31 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 8.82 روپے بڑھ کر 99 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات (یکم اکتوبر) 12 بجے سے ہوگا۔

مزید جانیے: ویکسین نہ لگوانے والے افراد کو پیٹرول دینےپر پابندی

واضح رہے کہ 16 ستمبر کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد پیٹرول تاریخ کی بلند ترین سطح 123.30 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا تھا۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے تین روز کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں بھی 29 روپے کا غیر معمولی اضافہ کیا جاچکا ہے، جس کے بعد اس کے نرخ تاریخ میں پہلی مرتبہ 200 روپے عبور کرکے ریکارڈ 203 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔




[ad_2]
Source link

About

Check Also

انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع ‏ –

[ad_1] وزیرخزانہ شوکت ترین نے انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں 15 یوم کی توسیع …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *